سعودی عرب میں پاکستان سمیت 24 ممالک کی فوجی مشقوں کا آغاز


(24نیوز) سعودی عرب میں پاکستان سمیت 24 ممالک کی فوجی مشقیں شروع، مشترکہ فوجی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔ افتتاحی تقریب سعودی کے شہر الجبیل میں کل ہوگی۔ وزیراعظم شاہد خاقان اور آرمی چیف بھی شرکت کریں گے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب سعودی عرب کے شہر الجبیل میں کل ہوگی۔ مشترکہ فوجی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان اورآرمی چیف بھی شرکت کریں گے۔

 

سعودی عرب کے علاقے الجبیل میں پاکستان سمیت 24 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔ مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر عبداللہ السبعی کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد تجربات کے تبادلے اور نئی مہارتیں حاصل کرنا ہے۔

مشترکہ فوجی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔ جس میں شریک افواج روایتی عسکری فنون حرب کے علاوہ ساحلی علاقوں میں دفاعی مہارتیں بھی حاصل کریں گی۔ شریک افواج عسکری اسٹراٹیجک اور منصوبے تیار کرنے کے نئے ہنر بھی سیکھ رہی ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سعودی عرب کی دعوت پر افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے آج روانہ ہوں گے۔