کرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی اور اسکی کہانی

کرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی اور اسکی کہانی


(24 نیوز) ورلڈکپ کی ٹرافی میں کئی بارتبدیلیاں کی گئیں۔ سب سےپہلی ٹرافی1975میں ویسٹ انڈیزنےجیتی،1987 میں نیاورلڈکپ متعارف کرایاگیاجبکہ 1999میں ناقابل تبدیل ٹرافی پیش کی گئی۔ پاکستان کودی گئی ٹرافی بھی ایک بارہی بنی۔

 کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ورلڈ کپ، ایک طرف تمام ٹیمیں اسکواڈ تیار کررہی ہیں تو ساتھ ہی سب نے ورلڈ کپ ٹرافی پر نظریں جمالیں ہیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی سب سےپہلے1975میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے حاصل کی۔  1979 میں دوبارہ وہی کپ تھا اور ٹیم بھی وہی تھی، ویسٹ انڈیز ٹائٹل کا دفاع کرنےمیں کامیاب ہوئی۔

1983 میں بھارت کو تیسری اور آخری باراس ڈیزائن کاکپ تحفے میں ملا۔ 1987 میں نیاکپ متعارف کرایاگیا جو آسٹریلیا کے نام رہا۔ 1992 میں پاکستان کو سب سےخوبصورت کرسٹل کپ دیا گیا۔ 1996 میں عالمی کپ سری لنکا کے نام رہا۔ 1999میں آئی سی سی نے ورلڈ کپ کاایک ڈیزائن فائنل کیا، آسٹریلیا لگاتار3 ورلڈ کپ 1999 سے لے کر 2007 تک لے اڑا۔

2011 میں بھارت دوسری بارورلڈ کپ حاصل کرنےمیں کامیاب ہوا جبکہ 2015 میں ایک بارپھرآسٹریلیا نےکپ جیتا،اب کی باردیکھیےیہ کپ دنیاکےکس ملک جاتا ہے۔