نرسنگ اسٹاف کی نااہلی، کم سن بچی کومفلوج کردیا

نرسنگ اسٹاف کی نااہلی، کم سن بچی کومفلوج کردیا


کراچی(24 نیوز)  دارالصحت اسپتال کی مبینہ غفلت نے9ماہ کی بچی کومفلوج کردیا۔ بچی کے والدکاکہناہے کہ واقعہ غیرتربیت یافتہ نرسنگ اسٹاف کےغلط انجکشن کی وجہ سےپیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق قیصر اپنی دو بیٹیوں کو ایک ہفتہ قبل ڈائیریا کی شکایت پر دارالصحت لے کر گئے۔ جہاں دونوں بچیوں کو ڈرپس لگائی گئیں۔ ڈرپ لگانے کے بعد گھر لے کر جانے لگے تو نشوہ کی حالت غیرہوگئی۔ والدکا الزام ہے کہ ان کی بیٹی کو غلط انجکشن لگایا گیا۔ دوسری طرف انکشاف ہوا کہ نشوہ کوآغامعیز نامی شخص نے انجکشن لگایا، جواسپتال میں بیڈ تبدیل کرتاہے، اس کا نرسنگ اسٹاف سے دور کا کوئی تعلق نہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کچھ نہیں کہا جاسکتا، نشوہ کی حالت کب بہتر ہوگی۔ 

اُدھروزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت کو انکوائری کرنے کی ہدایت کردی جبکہ بچی کے والد قیصر کی مدعیت میں اسپتال انتظامیہ کیخلاف اندراج مقدمے کیلئے درخواست دے دی گئی۔ دوسری طرف اسپتال کی انتظامیہ نے اپنی غلطی تحریری طور پر قبول کرلی، بچی کا علاج جہاں ہوگا،دارالصحت انتظامیہ مالی تعاون کرے گی۔