کراچی میں چیئرمین انٹربورڈ کا انوکھا فیصلہ

کراچی میں چیئرمین انٹربورڈ کا انوکھا فیصلہ


کراچی (24نیوز) کراچی میں چیئرمین انٹربورڈ نقل تو نہ روک سکے لیکن انہوں نے امتحانات میں میڈیا کوکوریج سے روک دیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کے فیصلے سے طلبابھی پریشان ہوگئے۔

کراچی انٹربورڈ کی نرالی منطق ،نقل کاپردہ چاک کرنے والےمیڈیاکوروک دیا۔ میٹرک امتحانات ختم اب کل سے انٹر بورڈ کے تحت امتحانات کا آغاز ہوگا۔  چیئرمین انٹربورڈ کمرہ امتحان میں سرعام نقل کرنے والے طلبا کو تونہ روسکے لیکن حکم شاہی کے ذریعے میڈیا کی کوریج پرپابندی ضرور لگادی ۔ چیئرمین بورڈ کےشاہی فرمان کے مطابق امتحانات میں نقل روکنا بورڈ کا کام ہے میڈیا کا نہیں۔

بورڈ غیر قانونی طور پر نتائج تبدیل کرے یہ الگ بات ہے لیکن بورڈ میڈیا کو کوریج کی اجازت بالکل نہیں دے گا۔میڈیا پرپابندی سے ذہین طلبا بھی نالاں نظرآتے ہیں۔  میڈیا نے گزشتہ امتحانات میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کاپول کھول کرنقل کے واٹس اپ گروپ کوبے نقاب کیا اورنقل کے بڑھتے ہوئے رجحان کوروکنے میں ناکام وزراء اورافسران کی دوڑیں لگوادیں ۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔