اسرائیلی وفد نے ًبحرین کانفرنس میں شرکت منسوخ کردی

اسرائیلی وفد نے ًبحرین کانفرنس میں شرکت منسوخ کردی


مانامہ (24نیوز)بحرینی پارلیمنٹ اور سوشل میڈیا میں احتجاج کے بعد اسرائیلی وفد نے کانفرنس میں شرکت سیکیورٹی خدشات پر منسوخ کر دی۔

اسرائیل کی وزارت اقتصادیات کی ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل کے وزیر اقتصادیات ایلی کوہن کا طے شدہ دورہ سیاسی مسائل کی وجہ سے موخر کردیا گیا ہے،اسرائیلی کاروباری شخصیات اور حکومتی ارکان پر مشتمل 30 رکنی وفد نے بحرین میں ہونے والی امریکی گلوبل انٹرپرینور شپ نیٹ ورک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

تاہم بحرین کی پارلیمنٹ اور سوشل میڈیا میں اسرائیل سے دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور مناما کے کچھ علاقوں میں احتجاج بھی ہوا تھا۔

جی ای این کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ہدایت کی تھی اسرائیلی وفد کو خوش آمدید کہا جائے گا لیکن انہوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ منسوخ کردیا کہ وہ کانفرنس میں شریک دیگر ایک سو 80 ممالک کے لیے نقصان کا باعث نہیں بننا چاہتے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer