وزیر اعظم وزرا کی کارکردگی سے ناخوش،وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان



اسلام آباد(24نیوز)وزیر خزانہ،وزیر داخلہ،وزیر پٹرولیم کے قلمدان خطرے میں پڑ گئے،وزیر اعظم کارکردگی سے ناخوش،وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض وزراء کی وزارتیں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، پنجاب کے چیف سیکرٹری اور ایف بی آر کے سربراہ کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد وزارت خزانہ میں اہم تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے جب کہ وزارت پیٹرولیم میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت داخلہ کی ذمے داری بھی کسی کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

ادھر وفاقی کابینہ کی سہہ ماہی کارکردگی کا معاملہ مختلف وزارتوں نے طے شدہ فارمیٹ پر کارکردگی رپورٹس کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیں۔ ذرائع کے مطابق کفایت شعاری، رقوم کی ریکوری اور نئے اقدامات سامنے رکھے جائیں گے۔مواصلات ، توانائی اور ریلویز کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ پیٹرولیم، آئی ٹی، خزانہ، بین الصوبائی رابطہ کی کارکردگی پر سوالات بدستور موجود ہے،کابینہ ڈویژن رپورٹس وزیر اعظم آفس کو دے گا۔

وزیر اعظم کابینہ اجلاسوں میں کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع بھیجی گئی رپورٹس پر بریفنگ اور سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوگا۔ 

اظہر تھراج

Senior Content Writer