کابینہ میں تبدیلی وزیر اعظم کا اختیار،میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے:چودھری فواد



اسلام آباد(24نیوز)وزیر اطلاعات چودھری  فواد حسین نے کہا ہے کہ وزراء کی تبدیلی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے،میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے، اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے،جو ملک کے مفاد میں نہیں۔

اس سے قبل انہوں نےایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان میں ٹیکنالوجی کےفروغ میں ہواوے کا اہم کردا رہے، یورپ ، امریکہ کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں، آئندہ دور ٹیکنالوجی کا ہے، ہواوے جیسی جدید کمپنیاں کام کر رہی ہیں، وقت کیساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے روزمرہ معمولات آسان ہو رہے ہیں،دید ٹیکنالوجی کی وجہ سے روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں، جدید دور میں ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے معلومات تک رسائی آسان ہو گئی ہے،جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے سراغ رسانی کا عمل بھی آسان ہوا، سرسید احمد خان نے مسلمانوں کی توجہ جدید علوم کی طرف دلائی، پاکستان میں آگے بڑھنے کیلئے سرسید احمد خان کی سوچ پر توجہ دینا ہو گی، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو ہم پیچھے رہ جائینگ، ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ہمارے روایتی طریقہ کار کو ختم کر رہا ہے،ملک میں میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer