شیخ رشید کا سکھ یاتریوں کیلئے بڑا اعلان

شیخ رشید کا سکھ یاتریوں کیلئے بڑا اعلان


اٹک(24نیوز)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے،گردوارہ میں داخل ہوتے ہی بھارتی سکھ یاتریوں سے ہاتھ باندھ کر مصافحہ کیا،شیخ رشید سکھ یاتریوں میں گھل مل گئے،سیلفیاں  بھی بنائی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا  اٹک سارے سرداروں کی کر پا کرنے آیا ہوں اور جی آیا نوں کہنا،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے پیغام دینے آیا ہوں،پاکستان میں اپنے خالصہ بھائیوں کے لیے سارے دروازے کھول رہے ہیں،کرتارپور کا راستہ بھی عمران خان اور چیف آف پاکستان قمر جاوید باجوہ نے کھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کو پاکستان کی طرف سے روز بروز بہتر سہولتیں ملیں گی،آج سرداروں نے زیادہ کرائے کی ہمیں شکایت کی ہے،عمران خان کی طرف سے میں آج اعلان کرتا ہوں آئندہ جب آپ آئیں گے آپ سے آدھا کرایہ لیا جائے گا، بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر ننکانہ صاحب اور حسن ابدال کے نئے ریلوے اسٹیشن تعمیر کر دیئے گئے ہیں۔ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا نام اب تبدیل کر کے بابا گرو نانک رکھ دیا گیا ہے۔

پاکستان کا سب سے خوبصورت اسٹیشن ننکانہ صاحب کا ہوگا۔اسٹیشن سے لے کر دربار تک ریلوے ٹرین کا راستہ بھی بنائیں گے،میرا وعدہ ہے 12 نومبر کو آپ کے آنے پر ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کروں گا ،ساری پاکستانیوں قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے   دل آپس میں ملے ہوئے ہیں،ان کے سب مقدس مقامات پاکستان میں ہیں ہم نے اپنے دل جذبہ اور جگر ان کی مہمان نوازی میں پیش کرنی ہے،12 نومبر کو عمران خان کرتارپور بارڈر کا افتتاح کریں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer