مہنگائی یا عدم اعتماد ؟ ڈیم فنڈ میں رقم آنا کم ہوگئی

مہنگائی یا عدم اعتماد ؟ ڈیم فنڈ میں رقم آنا کم ہوگئی


اسلام آباد(24 نیوز) مہنگائی بڑھ گئی یا اعتماد کم ہو گیا، ڈیم فنڈ میں رقم آنا 80 فیصد تک کم ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیمز فنڈ میں 10 ارب 26 کروڑ 5 لاکھ روپے جمع چکے ہیں۔ فنڈ میں 12 مارچ تک 10 ارب روپے جمع ہونے پر وزیر اعظم نے قوم کو مبارکباد دی تھی اس کے بعد 12 اپریل تک ایک ماہ کے دوران صرف 25 کروڑ 33 لاکھ ہی جمع کرائے گئے۔ ایس ایم ایس کے ذریعے چندہ ملنا بھی کافی کم ہو گیا۔ ایک ماہ کےدوران ایس ایم ایس کے ذریعے مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا جبکہ اس سے قبل اوسط ہر ماہ ایک کروڑ 75 لاکھ روپے ایس ایم ایس کے ذریعے چندہ اکٹھا ہو رہا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 12 اپریل تک فنڈ میں پاکستان سے 8 ارب 77 کروڑ 66 لاکھ 43 ہزار روپے جمع کرائے گئے جبکہ بیرون ملک سے 1 ارب 48 کروڑ 38 لاکھ روپے آئے جو مجموعی رقم کا صرف 14.4 فیصد ہے۔