کرتاپورراہداری، پاک بھارت مذاکرات کل ہوں گے

کرتاپورراہداری، پاک بھارت مذاکرات کل ہوں گے


(24 نیوز) کرتاپورراہداری پر تکنیکی سطح کے پاک بھارت مذاکرات کل ہوں گے ، گوردوارہ ڈیرہ بابا نانک اور کرتاپور کے درمیان سڑک بنانے اور اس کی اونچائی ، لمبائی جیسے معاملات سمیت دیگر اہم امور پربات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت مذاکرات کل کرتارپوربارڈرزیرولائن پرہونگے، پاکستان کی جانب سے 10رکنی وفدمذاکرات میں شرکت کرے گا، پاکستانی وفد میں خارجہ ،داخلہ اور مذہبی امور کی وزارتوں سمیت ایف آئی اے کے نمائندے اوردیگر حکام بھی شامل ہوں گے، مذاکرات میں گوردوارہ ڈیرہ بابا نانک اور کرتاپور کے درمیان سڑک بنانے اور اس کی اونچائی ،لمبائی جیسے معاملات پرتفصیلی بات چیت کی جائے گی جبکہ پاکستانی حدود میں دریائے راوی کے کنارے حفاظتی بند بنانے پر بھی مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظتی بند بنانے کامقصد سیلابی صورتحال نمٹنا اور نئی سڑک کو محفوظ بنانا ہے۔