پاور لفٹر نیلم ریاض شادی کے دوسرے روز ہی کھیل کے میدان میں پہنچ گئیں

پاور لفٹر نیلم ریاض شادی کے دوسرے روز ہی کھیل کے میدان میں پہنچ گئیں


لاہور (24 نیوز)  پاور لفٹر نیلم ریاض کہ ابھی ہاتھوں کی مہندی کے رنگ بھی مدھم نہ پڑے تھے  کہ وہ شادی کے دوسرے روز ہی کھیل کے میدان میں پہنچ گئیں۔

 ابھی ہاتھوں سے حنا کے رنگ بھی نہ اترے تھے کہ قومی ویمن پاور لفٹنگ چیمئین شپ کی تاریخ آگئی، نیلم ریاض نے ولیمہ نمٹایا اور انہیں حنائی ہاتھوں کے ساتھ دل میں سونے کا تمغہ جیتنے کا عزم لیئے ہوئے ایونٹ میں حصہ لینے پہنچ گئی۔

نیلم ریاض کا کہنا ہے کہ انہیں سسرال تعاون کرنے والا ملا ہے۔ نیلم پرامید ہے کہ وہ سونے کا تمغہ جیت جائے گی ا ور ملازمت بھی حاصل کرے گی

لڑکیوں کے لیے نیلم ریاض کا پیغام ہے کہ لگن کسی بھی چیز کی ہو ہر رکاوٹ خود راستہ دے دیتی ہے، نیلم ریاض پاکستانی اسپورٹس گرلز کے لیے یقینا ایک مثال ہے۔