مفتاح اسماعیل نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کر دی

مفتاح اسماعیل نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کر دی


کراچی (24 نیوز) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کےلئے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایل این جی کوٹہ کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے تک نیب کو گرفتاری سے روکے۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایل این جی کوٹہ کیس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، نیب سیاسی اور ٹارگٹڈ انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے اور ایل این جی کوٹہ کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے تک نیب کو گرفتاری سے روکے۔ چند روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل کی 10 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

خیال رہے سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل کےخلاف ایل این جی کیس میں نیب انکوائری جاری ہے جبکہ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا تھا۔