سندھ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز کا فیصلہ ہوگیا

سندھ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز کا فیصلہ ہوگیا


24نیوز: سندھ اورخیبرپختونخوا کے ایوان کون چلائے گا؟ فیصلہ ہوگیا۔ اسمبلیوں کے اسپیکرزاورڈپٹی اسپیکرزکے انتخاب میں کس کو کتنے ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی مسلسل دوسری بار سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب  ہوگئے، انھوں نے حلف اٹھا لیا ۔  پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 96 اور اپوزیشن کے جاوید حنیف کو 59 ووٹ ملے ۔تین ووٹ مسترد ہو گئے۔ 

پڑھنا مت بھولیں: پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری، نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
مشتاق غنی 81 ووٹ لے کر خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب  ہوگئے۔ اپوزیشن کے لائق محمد نے 27ووٹ لیے ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں  ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے اور پی ٹی آئی کے محمود جان  ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں، محمود جان نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے،محمود جان کو 78اور جمشید مہمند کو 30ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس، اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل کاری
 سندھ اسمبلی میں اسپیکرکیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے آغاسراج درانی اورمتحدہ اپوزیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کے جاویدحنیف مدمقابل تھے۔ ڈپٹی اسپیکرکیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سےریحانہ لغاری میدان میں تھیں تو متحدہ اپوزیشن نے پی ٹی آئی کی رکن رابعہ اظفرکو میدان میں اتارا تھا۔
کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی نے مشتاق غنی کو اسپیکر اورمحمودجان کوڈپٹی اسپیکرکیلئے نامزدکیا گیا تھا۔ متحدہ اپوزیشن نے مقابلے میں اسپیکر کیلئے اے این پی کے لائق محمد اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ن لیگ کے جمشید مہمند کونامزد کیاتھا۔
بلوچستان اسمبلی کیلئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات جمعرات کوہوں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔