سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت پیش

سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت پیش


اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایک اور پیشی، العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی، جس کے لیے انہیں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا،آج انہیں بکتر بند گاڑی کے بجائے بلٹ پروف گاڑی میں عدالت لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کریں گے،احتساب عدالت نے نواز شریف کو بطور ملزم جبکہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے،گزشتہ پیشی میں عدالت نے مختصر سماعت کے بعد دونوں ریفرنسز کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

 پڑھنا مت بھولیں:  نواز شریف کی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پیشی

یاد رہے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں،نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور جرمانے جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی اور وہ اس وقت جیل میں ہیں۔