پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری، نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری، نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا


لاہور(24نیوز)  پنجاب اسمبلی کا اجلاس   شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں  نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کر رہے ہیں۔ اس موقع پر 371 کے ایوان میں 361 اراکین اسمبلی حلف اٹھالیا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 16 اگست کو خفیہ رائے شماری سے ہو گا جبکہ 17 اگست کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا ۔

پڑھنا مت بھولیں: سندھ، خیبر پختونخواہ کے ایوان کون چلائیں گے؟ فیصلہ آج ہوگا

ذرائع  کے مطابق نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے والوں میں حمزہ شہباز،چودھری نثار،خواجہ سعد رفیق ،چودھری پرویز الہی،عبدالعلیم خان،میاں محمودالرشید،  اسلم اقبال،میاں اسلم اقبال اورسید حسن مرتضیٰ  سمیت دیگر شامل ہیں۔

اجلاس میں شرکت کیلئے نو منتخب ارکان کا پنجاب اسمبلی میں آمد کا سلسلہ جاری ہے،  سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال بھی اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔ کہتے ہیں کہ نئے ارکان سے اچھے کی امید ہے، ابھی نئے لوگ آئیں گےتو پھر دیکھیں گے کیا ہوتاہے۔

پڑھنا مت بھولیں:اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کون بنے گا؟ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

تحریک انصاف کی عائشہ چودھری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، عوام کی توقعات پرپورا اتریں گے۔

فیصل آباد سےراناثنااللہ کوشکست دینےوالے میاں وارث نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے شخص کو ہرا کر آیا ہوں جسے وزیر لا قانون کہتے تھے، ملک کونئی راہوں پرلے کر جائیں گے، نیا پاکستان بنائیں گے، پنجاب سے تھانہ کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کیجانب سے سپیکر کے لیے چودھری پرویز الہیِٰ جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لیے دوست محمد مزاری کو نامزد کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ( ن) کی جانب سے چودھری اقبال گجر کو سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) قائد ایوان کیلئے حمزہ شہبازشریف کا نام سامنے لائی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی نے ابھی نام کا اعلان نہیں کیا۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔