شاہانہ خوراک،نخر یلے مزاج،بدر پہلوان شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

شاہانہ خوراک،نخر یلے مزاج،بدر پہلوان شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا


گوجرانوالہ( 24نیوز ) عید قربان نزدیک آتے ہی جانوروں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا،ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جگہ جگہ منڈیاں سج گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سنت ابراہیمی کیلئے گھر وں میں بکرے اور چھترے پال کر قربان کرنے کا روجھان بہت زیادہ پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ انکے مقابلے کرانے کا شوق بھی بڑھتا جارہا ہے پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے ایک گھر میں پلنے والے بدر پہلوان چھترے کے نازو نخرے نرالے ہیں صبح ناشتے میں دودھ اور دہی اور دوپہر میں چارے کے ساتھ بادام کھاتا ہے اور شام کو واک کے بعد گاجر کا مربہ اسکی خوراک کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تجارتی خسارہ بڑھنے کی رفتار کو بریک لگ گئی

گلے میں جیت کا ہار ڈالے ٹرافی اور انعامی موٹر سائیکل کے ساتھ اپنے مالک کے ساتھ سڑک پر گھومنے والے اس چھترے کو بدر پہلوان کہتے ہیں جس نے لاہور میں ہونے والے آل پنجاب چھترا مقابلوں میں پانچ من سے زائد وزن ہونے پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، کجلا نسل کا یہ چھترا اپنے ڈیرے پر پہنچ کر اپنی خاطر مدارت کرانا شروع ہوجاتا، بدر پہلوان کی ہونے والی یہ مالش دن میں تین بار کی جاتی ہے۔

پانچ من سے زائد وزنی بدر پہلوان چھترا سنت ابراہیمی کے لیے تیار ہے اسکے مالک کا کہنا ہے وہ دو سال سے بس اسی دن کے لیے اسکا خدمت کر رہا تھا کہ اللہ کی راہ پر اسی قربان کر سکے۔