ملتان سے صوبائی اسمبلی کے کتنے ارکان منتخب ہوئے؟ پارٹی پوزیشن کیا ہے؟

ملتان سے صوبائی اسمبلی کے کتنے ارکان منتخب ہوئے؟ پارٹی پوزیشن کیا ہے؟


ملتان ( 24نیوز ) ملتان سے 21 نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے حلف اٹھایاہے،جس میں 19 ارکان تحریک انصاف اور ایک مسلم لیگ ن اور ایک پیپلز پارٹی کا شامل ہے۔

پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ملتان سے 23 نو منتخب ایم۔پی۔ایز میں سے 21 ممبران نے حلف اٹھالیا۔جس میں تحریک انصاف کے 19 ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ایک ایک ممبر صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ پی پی 222 سے تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے ممبر ملک غلام عباس کھاکھی انتقال کر گئے جبکہ پی پی 221 سے رانا اعجاز نون خرابی صحت کی بنا پر حلف نہ لے سکے۔

پی پی 211 سے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی، پی پی 212 سے تحریک انصاف کے سلیم اختر لابر،پی پی 213 سے وسیم خان بادوزئی،پی پی 214 سے ظہیر الدین خان علیزئی ،پی پی 215 سے جاوید اختر انصاری اورپی پی 216 سے ندیم قریشی نے حلف اٹھایا۔

 یہ بھی پڑھیں:   تحریک انصاف کے اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب، ن لیگ کا احتجاج

اس کے علاوہ پی پی 217 سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے سلمان نعیم، پی پی 218 سے تحریک انصاف کے مظہر عباس راں ، پی پی 219 سے ڈاکٹر اختر ملک،پی پی 220 سے میاں طارق عبداللہ اور پی پی 223 سے مسلم لیگ ن کی نغمہ مشتاق نے حلف اٹھا لیا۔