قومی اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر اسد قیصر کون ہیں؟

قومی اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر اسد قیصر کون ہیں؟


اسلام آباد(24نیوز) قومی اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر اسد قیصر اس سے پہلے پانچ سال تک خیبرپختون خوا کے بھی اسپیکر رہ چکے ہیں۔

اسد قیصر کا تعلق خیبرپختون خوا کے ضلع صوابی سے ہے۔ 15 نومبر 1969 کو صوابی میں پیدا ہوئے اور1996سے پی ٹی آئی کے ساتھ وابستہ ہیں۔وہ پہلی مرتبہ 2013 کے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تاہم انہوں نے صوبائی نشست کو برقرار رکھا اور کے پی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے، اور پانچ برسوں تک اس عہدے پر براجمان رہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب، ن لیگ کا احتجاج

حالیہ عام انتخابات میں بھی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایک بار پھر قومی و صوبائی نشستوں پر کام یابی حاصل کی اور اس مرتبہ انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت اختیار کی۔جہاں قومی اسمبلی کے 176 ارکان نے انہیں اسپیکر منتخب کیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔