وزارت عظمیٰ کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

وزارت عظمیٰ کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع


اسلام آباد ( 24نیوز )  وزارت عظمیٰ کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے  کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اگلا مرحلہ وزیراعظم کے انتخاب کا ہے جس کے لیے کل دن 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔وزیراعظم کے لیے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جب کہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی رہنماؤں کے پھرسےبلند وبانگ دعوے 

قومی اسمبلی کے 17 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے عمران خان کا مقابلہ ممکنہ طور پر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف سے ہوگا۔واضح رہے کہ 342 رکنی ایوان میں وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 172 ووٹوں کا حصول لازمی ہے، اگر قائد ایوان کے لئے امیدواروں کی تعداد 2 یا اس سے زائد ہو یا کوئی امیدوار مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل نہ کر سکے تو ایسی صورت میں عددی برتری رکھنے والے صرف 2 امیدواروں کے درمیان دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔

پڑھنا نہ بھولیں:قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا 

اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا تاہم اگر دونوں امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد برابر ہوئی تو ایسی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito