انسٹاگرام سٹوری پول فیچر اب گروپ چیٹ میں بھی دستیاب

05:46 PM, 15 Aug, 2018

شازیہ بشیر

  24نیوز : سماجی رابطے کی مقبول ایپلیکیشن انسٹاگرام میں گاہے بگاہے نت نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے اور اب انسٹاگرام اسٹوری فیچر کا پول آپشن، گروپ چیٹ میں بھی فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صارفین کو رواں برس مئی میں اسٹوری فیچر میں پول آپشن کی سہولت فراہم کی گئی تھی جس کے ذریعے وہ اسٹوری اَپ لوڈ کرکے دوستوں کی رائے جان سکتے تھے۔اور اب انسٹاگرام میں اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے یعنی صارف کسی بھی تصویر میں پول آپشن کا انتخاب کرکے گروپ چیٹ میں بھیج سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک کی جانب سے بچوں کیلئے مفت ڈیجیٹل لائبریری متعارف 

یہ سہولت گذشتہ روز سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب کردی گئی ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے چند اہم دوستوں کی رائے فوری طور پر حاصل کرسکیں گے اور اُن سے مشورہ بھی لے سکیں گے۔

انسٹاگرام کی جانب سے اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا۔

مزیدخبریں