کراچی میں ایک بارپھرموت بانٹنے والےآزاد

کراچی میں ایک بارپھرموت بانٹنے والےآزاد


کراچی ( 24نیوز ) ایک بارپھرموت بانٹنےوالےآزادہوگئے، ناظم آباد انڈر بائی پاس کے قریب کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی نتیجے میں ہمدرددواخانے کا منیجر35سال کا  اصغرعلی بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔

کراچی میں ایک بارپھردن دیہاڑے کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پک اینڈ ڈراپ کا کام کرنے والا35 سال کا اصغرعلی ملکی پرچم کا بیج سینے پر لگائے اپنے ہی خون میں نہا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورتفتیشی اداروں کےافسران موقع واردات پرپہنچ گئے۔ایس پی شبیربلوچ نےابتدائی تحقیقات کے حوالے سے میڈیا سے میڈیا کو آگاہ  کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول ہمدرد دواخانے کا منیجر تھا اور روازنہ ساتھ کام کرنےوالی خواتین کوان کے گھر چھوڑتا تھا، جائے حادثہ سے گولیوں  کے چار خول تحویل میں لے کر فرانزک جانچ کیلیے بھجوادیےگئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا 

واقعےکی عینی شاہد فرحت سلطانہ کےمطابق روزانہ اسٹاف کی تین خواتین کارمیں ساتھ ہوتی تھیں آج وہ اکیلی تھیں ناظم آباد انڈربائی پاس کےقریب موٹرسائیکل سواروں نےاصغرپرفائرنگ کی جس کے بعد میں رکشے میں بیٹھ کرواپس چلی گئی۔شہرقائد میں دن دیہاڑے کار پرفائرنگ کے واقعہ نیا نہیں اس سے قبل بھی متعددو اقعات میں پولیس ملزمان تک پہنچی اورسزائیں بھی ہوئیں مزید تحقیقات میں موقع پرموجودسی سی ٹی وی کیمروں سےحاصل کی گئی وڈیوملزمان تک پہنچنےمیں مدد دےسکتی ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito