ایف سی بلوچستان کا آپریشن، دھماکہ خیز مواد، گولہ بارود برآمد

ایف سی بلوچستان کا آپریشن، دھماکہ خیز مواد، گولہ بارود برآمد


کوئٹہ (ویب ڈیسک) فرنٹیئر کور بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی میں کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز، ڈیٹی نیٹرز اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی میں کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز، ڈیٹو نیٹرز برآمد کرلیے۔ ترجمان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔