سرکاری پرائمری تعلیم کی درجہ بندی میں خیبر پختونخوا کا پہلا نمبر

سرکاری پرائمری تعلیم کی درجہ بندی میں خیبر پختونخوا کا پہلا نمبر


پشاور(ویب ڈیسک) پرائمری تعلیم میں خیبر پختونخوا سب سے آگے، پاکستان میں تعلیم کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم الف اعلان نے سرکاری پرائمری تعلیم کی درجہ بندی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعلیم کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم الف اعلان نے سرکاری پرائمری تعلیم کی درجہ بندی میں خیبرپختونخوا کو نمبر ون قرار دے دیا۔غیر سرکاری تنظیم کےپرائمری اسکولوں سے متعلق  ہونے والے ایک سروے میں بتائے گئے نتائج کے مطابق 2017میں  خیبرپختونخوا پرائمری   تعلیم اور اس کے انفراسٹرکچر کے حوالے سے پاکستان کا  بہترین صوبہ رہا۔

نتائج کے مطابق  خیبرپختونخوا نے اب تک پرائمری اسکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی بحالی پر 29 ارب روپے خرچ کئے۔ بجلی کی فراہمی کے لحاظ سے پاکستان بھر کے 10 نمایاں اضلاع میں 8 بہترين اسکول، پانی کی دستیابی کے لحاظ سے پاکستان بھر کے 10 اضلاع میں 5 بہترین اسکول اور چاردیواری کے لحاظ سے پاکستان بھر کے 10اضلاع میں 6 بہترین اسکول خیبرپختونخوا میں ہیں ۔

سروے میں پاکستان بھر میں ضلع ٹانک کو اسکولوں میں دستیاب سہولتوں کے حوالے سے بہترین ضلع قرار دیا گیا۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے 20 اضلاع  کو تعلیمی سہولتوں کے اعتبار سےملک کے بہتر ین اسکولوں میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔