بھارتی ریاست اترپردیش میں دل دہلادینے والا واقعہ پیش آگیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں دل دہلادینے والا واقعہ پیش آگیا


نئی دہلی(24نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں دل دہلادینے والا واقعہ رونما،ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا،گاڑی نے لاش کو کئی کلومیٹر تک گھسیٹ کر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا گاڑی سے ٹکرا کر ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو گاڑی کئی کلومیٹر تک گھسیٹتی رہی، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور فرار ہوا لیکن اسے پتہ نہ چلا کہ گاڑی سے ٹکرانے والے شخص کی لاش اسکی گاڑی کے ساتھ پھنسی ہوئی ہے جو سترہ کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ ہی گھسٹتی رہی, ٹول پلازے پر نصب کیمروں نے سب کچھ ریکارڈ کرلیا۔