دھند کے باعث ٹریفک حادثات،4 افراد زندگی کی بازی ہارگئے،متعدد زخمی

دھند کے باعث ٹریفک حادثات،4 افراد زندگی کی بازی ہارگئے،متعدد زخمی


لاہور (24نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں چار افراد زندگی کی بازی ہارگئے،سکھرمیں موٹرسائیکل سوارتین افراد کو نائٹ کوچ نے روند ڈالا، لاہور میں تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکراگئی۔

تفصیلات کے مطابق سکھرکے تین گھروں میں آج اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی،جب موٹرسائیکل سوارتین افراد بھریا روڈ کے قریب نائٹ کوچ کی زد میں آگئے دو موقع پر چل بسے جبکہ تیسرے نے اسپتال میں پہنچ کردم توڑا،عینی شاہدین کاکہنا تھا کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

ملتان میں بھی بہاولپور بائی پاس پر کار اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا،جس میں ڈیوٹی ختم کرکے گھر جانے والا ریسکیو اہلکارقیصر چل بسا، زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لاہورکے مال روڈ پر ریگل چوک میں تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکراگئی کارسوار فرارہوگیا،کار میں شراب کی بڑی کھیپ برآمد،پولیس نے کار کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

ادھررینالہ خورد نیشنل ہائی وے پر ٹرک اور مزدے میں ٹکرہوگئی،حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اورتین افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔