بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کا یوم احتجاج

بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کا یوم احتجاج


مقبوضہ کشمیر (24نیوز) بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کا یوم احتجاج ،مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ سینکڑوں نوخوان گرفتار۔

ذرائع کے مطابق کشمیری عوام آج بھارتی فوج کے مظالم اور نوجوانوں کی شہادت کے خلاف یوم احتجاج منا رہے ہیں، حریت کانفرنس کی طرف سےآج اننت ناگ کی طرف مارچ کی کال دی گئی ہے۔

بھارتی فوج نے کشمیریوں کا احتجاج روکنے کے لئے سرینگر اور اننت ناگ سمیت پوری وادی میں کرفیو لگا دیا ہے، سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کو گھروں میں نظربند کردیا ہے۔