فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونا چاہیے: قمر زمان کائرہ

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونا چاہیے: قمر زمان کائرہ


لاہور (24نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اسپیکر کے بیان پر اظہار تشویش ان کا کہنا تھا کہ تحفظات اسپیکر کے سامنے رکھ دئیے ہیں، ایاز صادق کے بیان نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے جبکہ اسپیکر کچھ اور وزیر اعظم کچھ اور کہہ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہاسپیکر کے سامنے اپنے تحفظات رکھ دئیے ہیں، ایاز صادق کے بیان نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے، انہوں نے کہا یہ عجب بات ہے کہ اسپیکر کچھ کہہ رہے ہیں اور وزیر اعظم کچھ اور، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہے، ہمارے جلسے انتخابی عمل کا حصہ ہیں، جمہوری عمل پر اعتبار کے لئے مدت پوری ہونا ضروری ہے۔

ویڈیو دیکھیں: