آئی سی سی خود ہی ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کے درپے ہوگئی

آئی سی سی خود ہی ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کے درپے ہوگئی


دبئی (24نیوز) دنیا میں کرکٹ کے فروغ کے اقدامات اٹھانے والی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل خود ہی ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے درپے ہوگئی ، آئی سی سی کی نئی مجوزہ ایف ٹی پی میں 2019 سے 2023تک شیڈول 41 ٹیسٹ سیریز دومیچوں پر مشتمل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی خود ہی کرکٹ کے اصل فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کے درپے ہو گئی ، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نام پر 2019 سے 2023 تک کی مجوزہ ایف ٹی پی میں آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی طرف عملی قدم اُٹھا دیا ہے، آئی سی سی کے نئے مجوزہ فیوچر ٹورپروگرام میں 2019 سے 2023 تک مجموعی طور پر 81 ٹیسٹ سیریز شیڈول ہوں گی ، اکیاسی میں سے 41 ٹیسٹ سیریز صرف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوں گی۔

نئے مجوزہ شیڈول کے مطابق 2019 سے 2023تک مجموعی طور پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں سے 51 فی صد ٹیسٹ سیریز دومیچوں پر مشتمل ہوں گی ،23 فی صد ٹیسٹ سیریزمیں صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا ،تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 17 فی صد ہوں گی جبکہ چار یا اس سے زائد میچوں پر مشتمل سیریز 9 فی صد ہوں گی۔

سری لنکا اور بنگلہ دیش کی 12 میں سے 10 سیریز 2 میچز پر ہی مشتمل ہیں، نیوزی لینڈ تو اپنی 12 میں سے 11 سیریز میں صرف 2،2 میچز ہی کھیلے گا۔