عمران خان سیاست کر سکیں گے یا نہیں؟ فیصلہ کچھ ہی دیر بعد

عمران خان سیاست کر سکیں گے یا نہیں؟ فیصلہ کچھ ہی دیر بعد


اسلام آباد (24نیوز) عمران خان اور جہانگیر ترین کی اہلیت کا فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا، سپریم کورٹ کا روم نمبر ایک کھچا کھچ بھر گیا ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنما سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں،طلال چودھری اورمریم اورنگزیب ، حنیف عباسی سپریم کورٹ میں موجود،سینئر وکیل نعیم بخاری،فردوس عاشق اعوان بھی موجود ہیں,چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اپنے چیمبر میں موجود ہیں.

تفصیلات کے مطابق کپتان آؤٹ یا ناٹ آؤٹ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا، سپریم کورٹ کا کورٹ روم ون کھچا کھچ بھر گیا، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنما سپریم کورٹ میں موجود ہیں، طلال چودھری ، مریم اورنگزیب ، حنیف عباسی بھی موجود ہیں۔

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کے فیصلے کے موقع پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے, دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

مریم اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کو عوام نے نہیں مانا ، کنٹینر پر چڑھنے والے آج بھی گالیاں دے رہے ہیں،حنیف عباسی نے کہا حدیبیہ پیپر ملز کیس کے فیصلے کے بعد شیخ رشید کو ڈوب مرنا چاہئے،، پانی نہیں ملتا تو نالہ لئی میں ڈوب مریں ۔

پی ٹی آئی کے رہنما نعیم بخاری،فردوس عاشق اعوان بھی کورٹ روم ون میں موجود ہیں,سپریم کورٹ کے باہر صورتحال کشیدہ ہو گئی جبکہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے رینجرز کی نفری پہنچ گئی، چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اپنے چیمبر میں موجود ہیں، جسٹس فیصل عرب،جسٹس عطا عمر بندیال بھی موجود ہیں۔