اللہ کا شکر ہے کہ عدالت نے مجھے بری کیا:عمران خان

اللہ کا شکر ہے کہ عدالت نے مجھے بری کیا:عمران خان


کراچی (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا  کہ اللہ کا شکر ہے کہ عدالت نے مجھے بری کیا، جہانگیر ترین کی نا اہلی پر افسوس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میرے خلاف آتا تو ہمیشہ مجھ پر تنقید کی جاتی، اللہ کا شکر ہے کہ عدالت نے مجھے بری کیا، جہانگیر ترین کو ٹیکنیکل وجوہات پر نا اہل کیا گیا، نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شریف خاندان کو بچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کی نا اہلی پر افسوس ہوا ہے، جہانگیر ترین کا موازنہ ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے، ان کے کیس میں نظر ثانی اپیل کریں گے۔ ان لوگوں نے نیب میں اپنے لوگ لگائے ہوئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ جہانگیر ترین جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے،، اسے نا اہل قرار دیا گیا مگر ہم فیصلہ قبول کرتے ہیں۔