پیپلز پارٹی کا ملتان میں پاور شو،کارکنان پرجوش،سکیورٹی کے سخت انتظامات

پیپلز پارٹی کا ملتان میں پاور شو،کارکنان پرجوش،سکیورٹی کے سخت انتظامات


ملتان (24نیوز) پیپلزپارٹی کا ملتان میں پاور شو ،کارکنوں کا جوش و خروش پنڈال میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، جیالوں کا لہو گرما نے کے لئے پارٹی ترانوں کی دھنیں بجائی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو زردای کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے ملتان کے کارکن ہیں بے تاب،جلسے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہوگئے اب تو بس جیالوں کو انتطار ہے قائدین کی آمد کا، جلسے میں شرکت کے لئے آنیوالے وی آئی پیز کے لئے الگ انکلوژر مختص کیا گیا ہے، وی آئی پی انکلوژر میں 205 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے اور سر پر پارٹی کیپ پہنے جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،جیالوں کا لہو گرمانے کےلئے ڈی جے بٹ بھی موجود ہیں اور پارٹی ترانے بجائے جارہے ہیں۔

جلسے میں بنائے گئے سٹیج کو تاریخی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔ تصاویر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سمیت ذوالفقار علی بھٹو کی تاریخی تصاویربھی نصب ہیں۔