انوشکا اور ویرات کا ہنی مون، سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

انوشکا اور ویرات کا ہنی مون، سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل


نئی دہلی (24 نیوز) انوشکا اور ویرات کوہلی نے ہنی مون کے لئے برفیلے پہاڑوں سے گھرے دلکش مقام کا انتخاب کر لیا۔ انوشکا نے ہنی مون کی سیلفی سوشل میڈیا پرشیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی رانی انوشکا اور کرکٹ کے راجہ ویرات کوہلی نے شادی کی طرح ہنی مون کا مقام بھی خفیہ رکھا ہے لیکن نئی زندگی کی خوشیوں کے لئے برفیلے پہاڑوں میں گھرے کسی خوبصورت مقام کا انتخاب کیا۔ انوشکا نے سوشل میڈیا پر ہنی مون کی ایک سیلفی پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ جنت میں ہیں۔

تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھی انوشکا کے ہاتھوں کی مہندی کا رنگ بھی بھی پھیکا نہیں پڑا اور انہوں نے کوہلی کی طرف سے شادی کے تحفہ میں دی گئی قیمتی انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔ برفیلے پہاڑوں سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ جوڑی یورپ میں ہی کہیں مقیم ہے۔