جیکب آباد: کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی

جیکب آباد: کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی


جیکب آباد (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ضلعی قیادت اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے جیکب آباد میں کرپشن کے خلاف ریلی نکالی۔ ریلی اسٹیشن روڈ سے ڈی سی چوک تک نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں ضلعی قیادت اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر شہر کے اہم راستوں پر مارچ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرپشن نے ملکی خزانوں کو خالی کردیا ہے۔ کرپشن کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوا ہے۔۔۔تحریک انصاف نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔