''اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا'' مریم نواز کا ٹویٹ

''اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا'' مریم نواز کا ٹویٹ


لاہور (24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں۔ ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا۔

مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ کردہ پیغام میں واضح کیا کہ آج کے فیصلہ نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب شک کی کوئی  گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نوازشریف ہے۔