کوئٹہ: عمران خان کی نااہلی درخواست خارج ہونے پر کارکنوں کا جشن

کوئٹہ: عمران خان کی نااہلی درخواست خارج ہونے پر کارکنوں کا جشن


کوئٹہ (24 نیوز) سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے شہر بھر میں 1مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج ہونے پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی کارکنوں نے جشن منایا اور نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نور محمد دمڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان 20 کروڑ عوام کی امید ہیں۔ آج سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ میں کہہ دیا کہ عمران خان پر بدعنوانی کا کوئی داغ نہیں۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین کے مقدمات میں مماثلت نہیں۔ جہانگیر ترین کو وقت کم ملا۔ نظر ثانی اپیل میں خامیاں دور کی جائیں گی۔ عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج ہونے پر کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی۔