ملیکہ شراوت کو گھر سے نکالے جانے کا خدشہ

ملیکہ شراوت کو گھر سے نکالے جانے کا خدشہ


پیرس (24 نیوز) بالی وُڈ کی مشہور حسینہ ملیکہ شراوت کو کرایہ نہ دینے پر گھر سے نکالے جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی بے باک اور شوخ اداکارہ ملیکہ شراوت مالی مشکلات کا شکار ہو گئیں۔ پیرس میں وہ اوران کے شوہر اپنے اپارٹمنٹ کا اسی ہزار یورو کرایہ نہیں ادا کرسکے جس پر مالک مکان معاملہ عدالت میں لے گیا۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کی جانب سے سامنے لائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد سنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملیکہ شراوت چالیس سے زائد فلموں میں اہم کردار ادا کرچکی ہیں۔ بولڈ اور متنازع کردار ہی ان کی شہرت کی وجہ بنے۔