رواں برس کی مقبول ترین شادیاں، ہیری اور میگھن بازی لے گئے

رواں برس کی مقبول ترین شادیاں، ہیری اور میگھن بازی لے گئے


24نیوز : سال 2018 کو اگر شادیوں کا سال' قرار دیا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا، اس سال متعدد معروف شخصیات اور اسٹارز بھی شادی کے بندھن میں بندھے. 

گوگل کی رواں برس سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شادیوں کی فہرست میں شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی شادی سرفہرست ہے جو مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

گوگل کے مطابق صارفین نے دوسرے نمبر پر پریانکا اور نک جونس کی شادی کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔ان کی شادی 2 دسمبر کو بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی تھی، جو ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی تھی۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی پوتی شہزادی یوجین کی شادی نے جگہ بنائی جو 12 اکتوبر کو جیک بروکس بینک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

امریکی ٹیٹو آرٹسٹ، ماڈل، مصنفہ، لکھاری اور ٹی وی شخصیت کیٹ وون ڈی نے رواں برس جون میں پریئر بینڈ کے رکن رافیل ریز سے شادی کی جن کی شادی گوگل کے مطابق چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی۔

سال 2018 میں سب زیادہ سرچ کی جانے والی شادیوں کی فہرست میں بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی پانچویں نمبر پر ہے۔ 

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔