فیصل واوڈا نے عابد شیر علی کو پاگل کیوں قرار دیا؟ جانئے ۔۔۔



لندن (24نیوز) لندن میں جائیداد کا الزام لگانے پر وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے عابد شیرعلی کو پاگل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نےلندن ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ وہ  فیصل واوڈا کے فلیٹ کے سامنے کھڑے ہیں جو انھوں نے  کراچی میں چائنا کٹنگ اور بھتے کے پیسوں سے بنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے غریب پاکستانیوں کا پیسا لوٹا ہے ۔ عابد شیر علی نے مزید بتایا کہ اس فلیٹ کی قیمت تقریبا  5 سے 6 ملین پاؤنڈ ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ آج سے دس سال قبل موٹر سائیکل پر پھرنے والا یہ شخص آج اربوں پتی کیسے بن گیا ہے۔انھوں نے چیف جسٹس پاکستان اور چئیرمین نیب سے اپیل کی ہے کہ لوٹا ہوا پیسا فیصل واوڈا سے لے کر قوم کو واپس کریں۔

آ ج فیصل واوڈا سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے عابدشیر علی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عابد شیر علی پاگل اور آوارہ ہیں، وہ سستی شہرت کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ان کا خیراتی فنڈ سے علاج کرائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عابد شیر علی نشےمیں کسی بھی عمارت کےسامنے کھڑےہوجاتےہیں، وہ  یہ دعویٰ بھی کرسکتے ہیں کہ بکنگھم پیلس میرا ہے۔ فیصل واوڈا نے چیلنج کیا کہ وہ دعوےنہ کریں ،ثبوت لائیں۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔