لاہور، شہری پر تشدد کرنیوالا امیرزادہ گرفتار

لاہور، شہری پر تشدد کرنیوالا امیرزادہ گرفتار


لاہور ( فہد بھٹی) ٹوئنٹی فورنیوز کی خبر پر ایکشن ، لاہور میں شہری پر سرعام تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کو ملزم کی جانب سے تشدد کے شکار شہری کی تلاش جاری ہےگرفتار ملزم سے اسلحہ بھی ملا۔

تفصیلات کے مطابق امیر زادے کوعام شہری پر تشدد کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس نے 24نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے بااثر شخص کو حراست میں لیا،پولیس کو ملزم کی جانب سے تشدد کے شکار شہری کی تلاش جاری ہےگرفتار ملزم سے اسلحہ بھی ملا،قبل ازیں سوشل میڈیا پر شہری پر برترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ملزم نے پسٹل تان کر مارکٹائی شروع کر دی۔

فوٹیج میں بااثر شخص کو عام شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے،بااثر شخص کو اپنی جیپ سے پسٹل نکالتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، بااثر شخص عام شہری کو اسلحہ سے بھی ڈراتا رہا،۔

بااثر شخص اسلحہ تاننے کے بعد عام شہری کو لاتوں سے بھی مارتا رہا،واردات میں بااثر شخص کے زیر استعمال گاڑی عقیل مرزا نامی بندے کے نام رجسٹر ہے،2017 ماڈل کی جیپ کا مالک لاہور کا رہائشی ہے۔