باپ کی خواہش پر ملیر جیل میں بیٹی کی شادی، قیدیوں، پولیس اہلکاروں کے ٹھمکے

باپ کی خواہش پر ملیر جیل میں بیٹی کی شادی، قیدیوں، پولیس اہلکاروں کے ٹھمکے


کراچی (24 نیوز) ملیر جیل میں پابند سلاسل ایک قیدی کی خواہش پر اس کی بیٹی کا نکاح جیل میں کرایا گیا۔ شادی کی شہنائیوں میں قیدی اور پولیس اہلکاروں نے مل کر رقص کیا

تفصیلات کے مطابق ملیر جیل میں انوکھی شادی کی گئی۔ جیل میں ہونے والی شادی کے باراتی قیدی تھے۔ باپ کی خواہش پر جیل میں جشن کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: شہرِقائد میں جرائم کی شرح بڑھنے لگی، 15 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

شادی کی تقریب میں گانوں پر قیدیوں نے ٹھمکے لگائے جبکہ پولیس والے بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے۔ لڑکی کا نکاح جیل کے احاطہ میں پڑھایا گیا۔ جس کے بعد بابل کی دعاؤں کے سائے میں اسے رخصت کیا گیا۔

جیل سپرینٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ جیل میں شادی کی تقریب قیدی باپ کی خواہش پر رکھی گئی۔ تقریب میں دولھا اور دلھن کو جیل سپریٹینڈنٹ کی جانب سے تحائف بھی دئیے گئے۔