امریکی سکول میں فائرنگ،17افراد ہلاک


پارک لینڈ(24نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کی کاؤنٹی پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے 19 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا، جو مارجوری اسٹون مین ڈوگلاس ہائی سکول کا سابق طالب علم ہے اور جسے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پرسکول سے نکال دیا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 14 افرادسکول میں فائرنگ سے مارے گئے، ایک راہگیر بھی اپنی جان سے گیا جبکہ 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور رائفل اور درجنوں میگزین سے لیس تھا۔رپورٹس کے مطابق ملزم نے حملے سے قبل کمپیوٹر پر بم بنانے سے متعلق ریسرچ بھی کی تھی۔
نکولس کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے منسوب کرکے کچھ تصویریں بھی انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہیں جس میں وہ ایک خطرناک شخص کے طور پر نظر آرہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں طلبا کو ان حالات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ رواں برس امریکا میں کسی تعلیمی ادارے میں فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

اظہر تھراج

انٹرنیشنل ریلشنزمیں ایم فل ،صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں