اسکردو میں برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری


اسکردو (24نیوز) برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری،پہاڑوں پر 2 فٹ اور میدانی علاقوں میں 2 انچ برف کی تہہ جم گئی، مقامی لوگ برفباری سے بہت خوش ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اسکردو میں برفباری سے مقامی لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے، کہتے ہیں برفباری سے قحط کا خطرہ ٹل گیا۔ رواں سیزن میں پہاڑوں کے علاوہ میدانی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی۔ پہاڑوں پر برف کی 2 فٹ گہری تہہ جمی ہے۔  شہری بہت خوش دکھائی دے رہے تھے، ان کا کہناتھا کہ برفباری سے جہاں موسم خوشگوار ہوا ہے وہیں قحط سالی کا خطرہ بھی ٹل گیاہے۔ لوگوں کا کہناتھا کہ برف باری نعمت ہے۔ وہ اس عظیم نعمت پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ اسکردو میں برفباری سے درجہ حرارت منفی 3 تک پہنچ گیا ہے۔ بچے بڑے سبھی خوش اور موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔