جو آئین اور قانون کا تماشا بنا کر بھاگااس کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے:مریم نواز


اسلام آباد(24نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں ان کانام ہوناچاہئے جوآئین وقانون کاتماشابناکرفرارہوئے،نوازشریف اوران کی بیٹی لندن سے پاکستان مقدمات کا سامناکرنے واپس آئے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جودن دیہاڑے فرارہوئے ان کانام توکسی نے ای سی ایل میں نہیں ڈالا،روزجھوٹے مقدمات کاسامناکررہے ہیں،ہمارانام ای سی ایل میں ڈالاجارہاہے،ان کا کہناتھا کہ دنیادیکھ رہی ہے کہ کیاہورہا ہے۔