جے آئی ٹی ارکان سے میری جان کو خطرہ ہے:کیپٹن صفدر


اسلام آباد (24نیوز) کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان سے جان کا خطرہ ہے ،سپریم کورٹ میرے خدشات کا نوٹس لے ۔ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں-

احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ باہر جانے سے روک سکتی تو مشرف بیرون ملک نہ جاتے ۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ارکان سے میری جان کو خطرہ ہے ،یہ نہ ہوکل میں بھی لاپتہ افراد میں شامل ہوجاﺅں اور میرے لاپتہ ہونے کے بعد آپ مجھے ڈھونڈتے رہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میرے خدشات کا نوٹس لے ۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کے لیے دی گئی درخواست پر دلائل جاری ہیں جبکہ گزشتہ روز نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر تینوں کے نام ای سی ایل لسٹ میں بھی ڈالنے کی گزارش کی تھی ۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں