پشاور:ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ شہریوں کے لیے عذاب بن گیا

پشاور:ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ شہریوں کے لیے عذاب بن گیا


پشاور(24نیوز) ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔ جہاں ترقیاتی کام سے مسائل کا سامنا ہے وہیں نقشے میں ردوبدل سے تخمینے اورمدت میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا واحد میگا پراجیکٹ۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ جسے چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

 ساٹھ ارب سے تجاوز کرنے والے منصوبے میں جہاں شہری پریشان نظر آ رہے ہیں تو وہاں نقشے میں ردوبدل تخمینہ لاگت اور مقررہ وقت پر تکمیل بھی متاثر ہو گی۔

یہ بھی پرھیں۔اسلام آباد:گولڑہ مارکیٹ کےتاجر چوری کی وارداتوں کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے

 بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے سے جہاں ٹریفک کے مسائل بڑھ رہے ہیں تو وہاں گرد و غبار سے متعدد بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔

چار مہنیوں میں اڑتالیس فیصد کام مکمل کیا گیا ہے لیکن باقی دو مہینے میں اسے کیسا مکمل کیا جائے گا یہ تاحال ایک معمہ ہے۔