تحقیقات کے بغیر بے بنیاد الزام لگانا بھارت کی پرانی روش ہے: ترجمان دفتر خارجہ

تحقیقات کے بغیر بے بنیاد الزام لگانا بھارت کی پرانی روش ہے: ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد(24نیوز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چوکی پر حملے سے متعلق مودی سرکار کا بیان مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا  کہ تحقیقات کے بغیر بے بنیاد الزام لگانا بھارت کی پرانی روش ہے۔ جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس پاکستان کو گرے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان دشمنوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیگا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان پر بلاتحقیق الزامات لگانا اور دھمکیاں دینا بھارت نے عادت ہی بنا لی ہے۔ بھارت جان لے پاکستان اپنے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی کامیابی سی پیک منصوبہ ہے۔ جو بعض ممالک کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔ امریکہ سیمت تمام ممالک کو باور کرا دیا کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے مصالحتی کوششوں کا حامی ہے۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead