خانیوال : نوجوان محمد عثمان کو زمین کے تنازع پر قتل کر دیا گیا


خانیوال (24نیوز) نوجوان محمد عثمان کو زمین کے تنازع پر قتل کر دیا گیا، عثمان کا بھائی فائرنگ سے زخمی ہوکر معذور ہوگیا، 5 سال گزر گئے والدین انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہےہیں، قاتل کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نوجوان محمد عثمان کو 2013 میں محمودالحسن نے گھریلو تنازع پر فائرینگ کرکے قتل کیا، ایف ائی آر تو درج ہوگئی لیکن ملزم کی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی نہ ہوئی، والدین انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

مقتول محمد عثمان کی والدہ کا کہناتھا کہ قاتل کو مقامی سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔ سپریم کورٹ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز تک درخواستیں دے چکے لیکن انصاف نہیں مل رہا۔ اب ان کی اپنی جان کو خطرات لاحق ہیں۔

محمد عثمان کے والدین کے مطابق ان کے بیٹے کو محمودالحسن عرف کالا والا نے قتل کیا۔ فائرنگ سے دوسرا بیٹا زندگی بھر کے لئے معذور ہوگیا لیکن اقتدار کے ایوانوں سے انصاف نہیں مل رہا۔ بیٹے کے قاتل کو گرفتار کیا جائے۔ والدین نے حکام سے اپیل کر دی۔