کراچی:37ویں چیف آف ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ جاری،انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ

کراچی:37ویں چیف آف ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ جاری،انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ


کراچی(24نیوز) 37 ویں چیف آف ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ کراچی کے ائیرمین گالف کورس کورنگی میں میں جاری، گولفرز کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے علاوہ دیگر ادارے بھی گولف کے کھیل کی سرپرستی کریں۔

تفصیلات کے مطابق 18 فروری تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں محمد منیر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ گالف چیمپین شپ میں پروفیشنل، سینیئر پروفیشنل ، لیڈیز، جونیئرز، کیڈیز اور انوائٹیز کے ایونٹس بھی منعقد ہونگے۔ ملک بھر کے 350سے زائد گالفرز شرکت کر رہے ہیں۔جن میں 25کے قریب خواتین گالفرز بھی شامل ہیں۔ بلوچستان سےآے گولفر شاہد پرویز نے تو مہارت کی انتہا کر دی۔ گالفر شاہد پرویز کا کہنا تھا کہ گالف میں پاکستان بھی نمایاں کارکردگی دکھا سکتا ہے بس حکومتی سرپرستی مل جائے۔

دوسری جانب 10 بار چیف اف ائیر اسٹاف جیتنے والے مایہ ناز گولفر شبیر اقبال کا کہنا تھا کہ ائیر فورس نے انعامی رقم بڑھا کر چیمپیئن شپ کو اور بھی دلچسپ بنا دیا ہے۔ چیف آف ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے دوران ہول ان ون کا کارنامہ انجام دینے والے گالفرز کے لیے دو قیمتی گاڑیاں بہ طور انعام رکھی گئیں ہیں۔