شہری ووٹ نہ بھی دیں تو پیپلز پارٹی خدمت کرے گی:شرجیل میمن

شہری ووٹ نہ بھی دیں تو پیپلز پارٹی خدمت کرے گی:شرجیل میمن


کراچی(24نیوز) سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو، ایم کیو ایم کو اب آپس میں اتحاد کر لینا چاہیے،انہو ں نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ نیب کے دہرے معیار کاازخودنوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق 4 ملزمان کی جانب سے فرد جرم پر اعتراضات جمع کرادئیے۔ ملزمان میں عاصم سکندر ،ریاض منیر ،انعام اکبر اور محمد حنیف نے فرد جرم پر اعتراضات دائر کئے۔ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ جو دستاویزات قانون کے مطابق فراہم کرنی تھی وہ نہیں گئیں۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے پیپلز پارٹی بہترین آپشن ہے۔ کراچی کے شہری پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ بھی دے تب بھی پیپلزپارٹی کراچی شہر کی خدمت کرے گی۔ راو انوار کے معاملے پر شرجیل میمن نے کہا کہ کورٹ اپنا کام کر رہی ہے۔ راو انوار کو مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔