بٹل سیکٹر: بھارتی فورسز نے سکول وین کو نشانہ بنا ڈالا، ڈرائیور شہید

بٹل سیکٹر: بھارتی فورسز نے سکول وین کو نشانہ بنا ڈالا، ڈرائیور شہید


بٹل سیکٹر (24 نیوز) بھارت دہشتگردی سے باز نہیں آیا، بٹل سیکٹر پر سکول وین کو نشانہ بنایا، جس میں وین ڈرائیور شہید، اور کئی بچے زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر سکول وین کو نشانہ بنایا، جس میں وین ڈرائیور شہید، اور کئی بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں شامل یسریٰ دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کا ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی ہے۔ فائرنگ 2003 کے معاہدہ اور جنیوا کنونشن کیخلاف ورزی ہے۔